کرونا وائرس، حج سے متعلق فیصلہ کب تک ممکن ہو سکے گا؟

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ دورانِ رمضان سعودی حکومت یہ فیصلہ کرلے گی کہ رواں برس حج ہوگا یا نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ کچھ پابندیوں اور احتیاطی تدابیر کی روشنی میں حج کی اجازت دی جائے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ممکن ہے سعودی حکومت دورانِ رمضان حج سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ جائے تاہم انہوں نے پاکستانی حکومت کی حج تیاریوں کو سعودی حکومت کے فیصلے کے ساتھ مشروط قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں