
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس سے متاثر افراد میں مردوں کا تناسب زیادہ دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں وائرس سے متاثر افراد میں سے 68.3 فیصد مرد مریض ہیں جبکہ عورتوں کا وائرس سے متاثر ہونے کا تناسب 31.7 فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اعداد و شمار سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ خواتین کی بنسبت مرد اس وائرس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ مرد باہر زیادہ گھومتے ہیں جہاں سے وائرس ان کے اوپر حملہ آور ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مرد باہر سے وائرس اپنے گھروں میں لے جا رہے ہیں جہاں خواتین بھی اس مہلک بیماری میں مبتلا ہو رہی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔