سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 322 گرفتاریاں

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف وزری کرنے پر 322 افراد گرفتار۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں سے 114 افراد پر مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کر دیئے گئے ہیں جن میں ماسک، سینیٹائزرز اور دیگر حفاظتی آلات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 119 افراد کراچی سے گرفتار کئے گئے ہیں، 25 حیدرآباد، ایک میرپورخاص، 32 سکھر جبکہ 73 افراد کو لاڑکانہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 23 مارچ سے اب تک مجموعی طور پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 325 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 1 ہزار 169 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں