کرونا وائرس، پنجاب میں 755 زائرین صحتیاب

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں 755 زائرین کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرا غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین میں سے 755 زائرین صحتیاب ہو گئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرا غازی خان کے قرنطینہ میں باقی 74 زائرین رہ گئے ہیں جن کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں