کرونا وائرس، پنجاب میں مزید 39 کیسز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 39 کیسز سامنے آگئے۔ صوبائی محکمہِ صحت کے ذیلی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں 39 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 464 ہوگئی ہے۔
حالیہ ظاہر ہونے والے کیسز میں 24 مریض لاہور سے ہیں، 7 بھکر سے، 5 گجرات سے جبکہ 3 کا تعلق فیصل آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر لاہور ہے جہاں اب تک کرونا وائرس کے 426 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں