کرونا وائرس، سعودی عرب میں نمازِ تراویح پر پابندی عائد

Ahmedabad: Muslims of Daudi Bohra community offer Namaz on the first day of Holy month of “Ramadan” in Ahmedabad on on Saturday. PTI Photo (PTI6_28_2014_000129B)

کراچی (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں نمازِ تراویح پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سعودی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق اس رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نمازِ تراویح پر پابندی عائد کرتے ہوئے لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں تراویح ادا کریں۔
سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے کہا ہے کہ مساجد میں پانچ وقت کی نماز پر پابندی نمازِ تراویح پر نافذ کی جانے والی پابندی سے زیادہ اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے لئے انسان کی صحت سب سے زیادہ اہم ہے اس لئے اللہ سے التجا ہے کہ گھروں میں پڑھی جانے والی نمازِ تراویح قبول فرمائے اور انسانیت کو اس وبا سے بچائے جو پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں