کرونا وائرس، ملک کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز پانچ ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 185 ہے۔ سندھ میں ایک ہزار 411، پنجاب میں دو ہزار 464، بلوچستان میں 230، خیبرپختونخواہ میں 697، اسلام آباد میں 119، گلگت بلتستان میں 224 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک میں وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔ وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 28 بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں