وزیراعظم کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے پر غور کیلئے اہم اجلاس طلب


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےآئی ایم ایف سے معاہدے اور ایمنسٹی اسکیم پر غور کے لیے آج اہم اجلاس طلب کیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 6 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس بھی طلب کرلیا جس میں مالیاتی امور پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدے اور ایمنسٹی اسکیم پر بھی غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں