کرونا وائرس، ملک کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ اب تک کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 481 بتائی جا رہی ہے۔ سندھ میں ایک ہزار 452، پنجاب میں دو ہزار 656، بلوچستان میں 231، خیبرپختونخواہ میں 744، اسلام آباد میں 131، گلگت بلتستان میں 224 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 95 ہو گئی ہے تاہم اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 97 بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں