کرونا وائرس، سندھ کی مجموعی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد ایک سو ہوگئی جبکہ کراچی میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کراچی میں ایک ہزار تین کیسز موجود ہیں۔
سندھ میں دوسرے نمبر پر سکھر میں دو سو 74 کیسز ، تیسرے نمبر پر حیدرآباد میں ایک سو 76 کیسز بتائے گئے ہیں۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جامشورو میں دو، بدین میں ایک، نوابشاہ میں آٹھ، نوشہروفیروز میں چار، سجاول میں دو، سانگھر میں دو، ٹنڈو محمد خان میں 12، گھوٹکی میں دو، خیرپور میں 14، لاڑکانہ میں 16 جبکہ دادو اور جیکب آباد میں ایک ایک کیس موجود ہے۔سندھ میں مقامی طور پر منتقلی کے ایک ہزار ایک سو 57 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں تاہم اب تک مجموعی طور پر 14 ہزار پانچ سو تین ٹیسٹ کی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں