کرونا وائرس، سرحدوں کی بندش میں 14 روز کی توسیع

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستان نے سرحدوں کی بندش میں مزید 14 روز کے لئے توسیع کردی ہے۔ محکمہِ داخلہ کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرحدیں مزید 14 روز کے لئے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ واہگہ بارڈر 16 اپریل سے 29 اپریل تک بند رہیگا جبکہ ایران اور افغانستان کی سرحدیں 26 اپریل تک بند رہیں گی۔ کرتارپور راہداری 24 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں