حکومتِ سندھ نےراشن کے پانچ لاکھ تھیلے تقسیم کیے، مرتضٰی وہاب

کراچی (ویب ڈیسک) ترجمان حکومتِ سندھ مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں تقسیم کیے گئے راشن کا مکمل دستاویزی رکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے ذریعے مستحقین میں پانچ لاکھ راشن کے تھیلے تقسیم کیے ہیں جن سے دو لاکھ 23 ہزار پانچ سو 97 خاندانوں کی مدد کی گئی ہے۔
مرتضٰی وہاب نے سپریم کورٹ کی جانب سے کرونا وائرس کے پیشِ نظر حکومتی اقدامات سے متعلق ازخود کیس کا تحریری حکمنامہ جاری ہونے کے بعد ایک ٹویٹ کے ذریعے تفصیلات جاری کیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ میں لکھا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے تقسیم کیے گئے راشن کا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں