تعمیراتی صنعت اپنا کام جاری رکھ سکتی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی صنعت کو اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوا ہے جس کی روشنی میں آج سے اس شعبے میں کام کا آغاز کیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر صوبے اپنے دائرہِ اختیار میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک سے متعلق فیصلہ سازی کے لئے علمائے کرام سے مشورہ کیا جائے گا جس کے بعد ہی کوئی اعلان کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے ایک مرتبہ پھر عوام سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھنے کا کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بنسبت پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کم ہیں لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ لوگ احتیاط سے کام نہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں