کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع ہوگئی؟

کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کو ایک مراسلے کے ذریعے تمام حلقوں کی یونین کونسلز، یونین کمٹیز، وارڈز ، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز کی حد بندی کرکے 17 اپریل تک رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ مراسلے میں مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ یہ قدم سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر اٹھایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں