سادگی تو ہماری ذرا دیکھیئے! گورنر سندھ کی بدین میں شاہی آمد

بدین (نامہ نگار، ملک دانش الیاس) گورنر سندھ عمران اسماعیل کی 25 گاڑیوں کے پروٹوکول میں بدین آمد۔ اس موقع پر انہوں نے احساس سینٹرز سے مستحق خواتین میں نقد امداد کی تقسیم کا جائزہ لیا اور انڈس سول ہسپتال میں کرونا وارڈ کا معائنہ بھی کیا۔ کرونا وائرس کے دوران بدین میں جاری امدادی سرگرمیوں پر ڈپٹی کمشنر بدین حفیظ سیال نے گورنر سندھ کو بریفنگ دی۔ گورنر سندھ کے ہمراہ جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا اور سینٹرو ڈاکٹر سکندر مندھرو سمیت تحریکِ انصاف کی صوبائی اور ضلعی قیادت بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں