کرونا وائرس، پاکستان میں کیسز کی تعداد 6 ہزار کے قریب

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ ملک میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد پانچ ہزار 9 سو 83 ہو گئی ہے۔ سندھ میں ایک ہزار پانچ سو 18، پنجاب میں دو ہزار 9 سو 45، بلوچستان میں 248، خیبرپختونخواہ میں 865، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 131، گلگت بلتستان میں 233 جبکہ کشمیر میں 43 کیسز موجود ہیں۔ ملک میں اب تک کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار تین سو 78 ہے تاہم وائرس کے باعث 107 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں