شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس نظر اکبر پر مشتمل خصوصی بینچ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور دیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔
عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا جب کہ مرتضیٰ لاشاری اور سجاد تالپور کی عمرقید کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں