کرونا وائرس، وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بھیانک انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک سندھ میں 41 اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد حکومت کی جانب سے رپورٹ کردہ ہے، ہو سکتا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث صوبے میں اموات کی تعداداس سے زیادہ ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 15 اموات ایسی تھیں جو ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھیں جن کی ٹیسٹ نہیں ہو سکی تھی لیکن ان میں کرونا وائرس کی علامات عیاں تھیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں اس وقت 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں