مستحقین میں راشن کی فراہمی، جانئے ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ کی کارکردگی کیا رہی؟

کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتِ سندھ کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں افراد جن کا ذریعہِ معاش روزانہ کی کمائی پر ہوتا ہے، بیروزگار ہو چکے ہیں اور معاشی قتل کے دہانے پر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومتِ سندھ نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ بھر میں مستحقین کو راشن کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی اور حکومتِ سندھ کے ایسے اعلان کو صوبہ بھر میں پذیرائی ملی تھی۔
ان تمام تر اعلانات کے بعد حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو رقوم کی فراہمی کی گئی تھی جس کے بعد تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مستحقین کی معاونت کریں۔ مختلف اضلاع میں ضلعی حکومتوں کی کارکردگی جاننے کے لئے یونائیٹڈ ٹی وی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان سے تقسیم کیے گئے راشن کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔
ڈی سی ٹھٹھہ عثمان تنویر کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو حکومتِ سندھ کی جانب سے 2 کروڑ 18 لاکھ روپے ملے تھے جن میں سےراشن کے دس ہزار تھیلے بنائے گئے تھے۔ اب تک پہلے مرحلے میں ضلع بھر کے مستحقین میں6 ہزار 6راشن کے تھیلے دیئے گئے ہیں تاہم مزید 3 ہزار 9 سو 94 تھیلے جلد دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں