قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور


اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق 26ویں آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے، فاٹا کی قومی و صوبائی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے ترمیمی بل کو 278 ووٹوں سے منظور کیا گیا جب کہ کسی بھی رکن نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ قومی اسمبلی سے ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد صدر مملکت کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں