کرونا وائرس گردوں پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے، تحقیق

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کو مفلوج کرنے والے کرونا وائرس سے متعلق ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے تحت وائرس صرف پھپھڑوں کو ہی نہیں بلکہ گردوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 50 فیصد ایسے لوگ شامل تھے جن کے پشاب میں خون یا پروٹین ہوتا ہے جو گردوں کو نقصان پہنچنے کی نشانی ہوتی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چینی شہر ووہان اور نیویارک میں کرونا کے باعث انتہائی نگہداشت والے وارڈ یعنی آئی سی یو میں داخل مریضوں میں سے14 سے 30 فیصد تک ایسے مریض تھے جن کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور ان کو ڈائلاسز پر رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں