کیا مفتی منیب الرحمٰن کو واقعی چاند نظر نہیں آتا؟؟؟

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالاجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمٰن ہمارے بزرگ ہیں ان کے لئے احترام ہے لیکن انہیں اتنا بڑا چاند ہی نظر نہیں آتا تو کرونا وائرس کیسے نظر آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور کو توجہ دلوائی گئی ہے کہ ان کی ذیلی کمیٹی اگر حکومتی فیصلوں کا مزاق اڑائے گی تو باقیوں سے کیسی شکوہ؟
خیال رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین رویت حلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مساجد میں با جماعت نماز ادا کروانے کا اعلان کیا تھا اور رمضان المبارک کے دوران نمازِ تراویح کروانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ گذشتہ شب جیو نیوز کے حالاتِ حاضرہ کے مقبول ترین پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں مفتی تقی عثمانی نے بھی اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی اور پاکستان میں حالات مختلف ہیں اور ہم سعودی عرب کی پیروی کے قائل نہیں ہیں، ہمارے اپنے فیصلے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں