کرونا وائرس، ملک کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہزار 2 سو 97 ہے۔ سندھ میں ایک ہزار 6 سو 68، پنجاب میں تین ہزار 16، بلوچستان میں 281، خیبرپختونخواہ میں 912، اسلام آباد میں 140، گلگت بلتستان میں 234 جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 46 کیسز موجود ہیں۔ ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 117 ہے تاہم اس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 446 بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں