کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترجمان حکومتِ سندھ مرتضٰی وہاب نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 3 سو 40 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار آٹھ ہو گئی ہے تاہم صوبے میں وائرس کے باعث اب تک 45 اموات ہو چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 16 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments