کرونا وائرس، پنجاب میں کیسز میں اضافہ


کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 216 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 2 سو 32 ہو گئی ہے۔ حکومتِ پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک 5 سو 50 مریض وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 13 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہوئی ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں کرونا وائرس کے باعث ایک مزید ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبے میں کرونا وائرس کے باعث اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہے تاہم کیسز کی مجموعی تعداد 2 سو 81 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں