چین کی گوادر کے ہوٹل میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی(ویب ڈیسک) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے گوادرکےہوٹل میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، چینی ترجمان نے کہا کہ چینی لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے پرپاکستان کے شکرگزارہیں، پاکستان کی ہرشعبے میں حمایت جاری رکھیں گے، جاں بحق اور زخمی افراد کے خاندان سے اظہارہمدردی کرتےہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد پاکستانی فورسزکی فوری کارروائی قابل تعریف ہے۔گوادر کے علاقے اور چینی لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے پرپاکستان کے شکرگزارہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی دہشتگردی کےخلاف کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں