ٹھٹھہ، لاک ڈاؤن شٹر ڈاؤن میں تبدیل، کاروبار جاری

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے باعث ملک بھر میں خوف کی فضاء برقرار ہے۔ عوام کرونا وائرس سے بچنے کے لئے پریشان ہے۔ حکومتِ سندھ نے سندھ بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرکے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے اور میڈیکل اسٹور، دودھ، دہی، سبزی اور کریانہ کے دکانوں کے علاوہ تمام کاروبار بند رکھنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

ٹھٹھہ شہر میں کپڑے کے دوکانداروں نے لاک ڈاؤن کو چونہ لگا دیا۔ شٹربند کر کے باہر سے تالے لگا کر کاروبار چلانے لگے۔ ٹھٹھہ پولیس اطلاع ملنے پر شاہی بازار پہنچی اور بند دکانوں کے تالے توڑے تو اندر سے خواتین ہی خواتین نکلیں۔ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تین دکانداروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری طرف ٹھٹھہ میں کرونا وائرس میں مبتلا ایک مریض کی ہلاکت کے بعد خوف و حراس کی فضا چھا گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں