کرونا وائرس، ٹھٹھہ میں ایک کیس کا اضافہ

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) ضلع میں کرونا وائرس کے مزید ایک مریض کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد دو ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے شخص کی رپورٹ مثبت آگئی جس کاتعلق چارن میمن گوٹھہ سے ہے جبکہ گھارو میں گھر کے اندر آئیسولیشن میں موجود ایک شخص کی رپورٹ منفی آ گئی۔ ڈی سی ٹھٹھہ عثمان تنویر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے دو سو افراد کے نمونے لئے گئے تھے جن میں سے دو کی رپورٹ مثبت اور باقی سب کے منفی آئی ہیں۔ انہوں نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے شخص کے حوالے سے بتایا کہ اس کو مکلی میں واقع قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں