مستحقین میں راشن کی فراہمی، جانئے ڈپٹی کمشنردادوکی کارکردگی کیا رہی؟

کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتِ سندھ کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں افراد جن کا ذریعہِ معاش روزانہ کی کمائی پر ہوتا ہے، بیروزگار ہو چکے ہیں اور معاشی قتل کے دہانے پر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومتِ سندھ نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ بھر میں مستحقین کو راشن کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی اور حکومتِ سندھ کے ایسے اعلان کو صوبہ بھر میں پذیرائی ملی تھی۔
ان تمام تر اعلانات کے بعد حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو رقوم کی فراہمی کی گئی تھی جس کے بعد تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مستحقین کی معاونت کریں۔ مختلف اضلاع میں ضلعی حکومتوں کی کارکردگی جاننے کے لئے یونائیٹڈ ٹی وی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان سے تقسیم کیے گئے راشن کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔
کرونا وائرس کے دوران سندھ میں مستحقین کی مدد سے متعلق ڈپٹی کمشنر دادو شاہ زمان کھہڑو کی کارکردگی۔
ڈی سی کے مطابق گھوٹکی انتظامیہ کو حکومتِ سندھ کی جانب سے 3 کروڑ 66لاکھ روپے ملے تھےجن میں سے اب تک ضلع بھر کے
مستحقین میں 7 ہزار 142 راشن کے تھیلے دئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں