سندھ میں نمازِ جمعہ کے دوران لاک ڈاؤن سخت ہوگا

کراچی(ویب ڈیسک) وززیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں جمعہ کے روز دوپہر 12 سے سہہ پہر تین بجے تک لاک ڈاؤن میں سختی کے عمل کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ علمائے کرام سےملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کونمازِ جمعہ کے دوران لاک ڈاؤن میں سختی سے متعلق اعتماد میں لے لیا ہے تاہم تمام تر علمائے کرام نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے اقدامات پر عمل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خاطری بھی کروائی ہے۔ ملاقات میں مفتی منیب الرحمٰن، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیع رحمٰن، مفتی عابد سعید اور جماعت اسلامی کے عبدالوحید جبکہ صوبائی وزراء سعید غنی اور ناصر شاہ بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں