لاک ڈاؤن، برطانیہ کے مصور کی دلچسپ مصوری

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح کرونا وائرس سے برطانیہ بھی متاثر ہوا ہے اور زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے۔ دنیا کے تمام تر ممالک میں لاک ڈاؤن کے باعث لاکھوں افراد “گھر سے کام” کرنے میں مصروف ہیں۔ ایسے میں برطانیہ کے مشہور مصور بنکسی نے بھی اپنا کام بند ہونے کی بنا پر گھر سے کام کرنے کی ایک دلچسپ مثال قائم کر ڈالی ہے۔

انسٹاگرام پر بنکسی کی جانب سے جاری کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصور نے اپنے گھر میں موجود ٹوائلٹ میں مصوری کی ہے۔ اس تصویر کو جاری کرنے کے ہمراہ بنکسی نے لکھا ہے کہ “میری بیوی کو اس وقت نفرت محسوس ہوتی ہے جب میں گھر پر کام کرتا ہوں۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں