کرونا وائرس، امریکہ میں اموات 30 ہزار سے تجاوز کر گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث امریکہ میں ہونے والی اموات کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کرونا وائرس سے امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز تک امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 35 ہزار جبکہ وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار سے متجاوز بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں