طبی عملے کی معاونت کے لئے حکومتِ سندھ اور آغا خان کا اشتراک

کراچی (ویب ڈیسک) حکومتِ سندھ اور آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے مابین طبی عملے کی معاونت سے متعلق اشتراک ہوا ہے۔ صوبائی محکمہِ صحت کے مطابق اس اشتراک کے ذریعے سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے آغا خان یونیورسٹی کا عملہ معاونت فراہم کرے گا۔ طبی عملہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر منیجمنٹ میں آغا خان یونیورسٹی کی ٹیلی کنسلٹیشن سروسز سے بھی مستفید ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں