مریم نواز نے آئی ایم ایف سے معاہدہ ملکی خودمختاری کا سودا قرار دے دیا


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے کو ملکی خودمختاری کا سودا قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ٹوئٹر ” پر جاری بیان میں مریم نواز نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے رد عمل میں حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف میں جانا ہے یا نہیں، نااہل حکمرانوں کو خود پتا نہیں تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خودمختاری کا مکمل سودا ہے جسے اسٹاک مارکیٹ نے ٹھیک مسترد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں