کرونا وائرس، پنجاب میں مزید 90 کیسز مثبت

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 90کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہِ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد تین ہزار تین سو 91 ہو گئی ہے۔ ظاہر ہونے والے 92 کیسز میں سے 57 سرگودھا ، 21 خوشاب، آٹھ فیصل آباد جبکہ چار کیس بہاولپور سے ہیں۔ محکمہِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ یہ تمام کیسز رائیونڈ اجتماع میں شامل ہونے والے افراد میں ظاہر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں