کرونا وائرس، سنگین صورتحال کے تفصیلات جاری

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو جس بات کا ڈر تھا وہی حقیقت میں تبدیل ہوتے دکھائی دے رہا تھا۔ کرونا وائرس کے خلاف حکومتِ سندھ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے متعدد مرتبہ اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کچی آبادیوں میں پہنچنے سے روکنے کے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے عوام کی جانب سے تعاون پر بھی زور دیا جا رہا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں آج ظاہر ہونے والے 209 کیسز میں سے 77 کیسز ایسے ہیں جو کچی آبادیوں میں ظاہر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی بھیانک پیش رفت ہے جوو خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور سنگین صورتحال کو جنم دے سکتی ہے اس لئے ہمیں ان تمام تر جگہوں کو بند کرنا ہوگا جہاں سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ ممکن بن رہا ہے۔
کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی کچی آبادیوں کے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 کیسز ضلع جنوبی کے لیاری، کھارا در، لی مارکیٹ، برنس روڈ، کالا پل، صدر اور گارڈن، 16 کیسز ضلع شرقی کے گلبہار، گلستانِ جوہر، شریف کالونی اور خلیل کالونی، 6 کیسز ضلع کورنگی کے ناصر کالونی، فیصل کالونی اور پی آئی اے سوسائٹی، 6 کیسز ضلع ملیر کے لانڈھی اور گلشنِ حدید، 8 کیسز ضلع مغربی کے افغانی بستی، ناردرن بائی پاس اور بلدیہ جبکہ 11 کیسز ضلع سینٹرل میں واقع کچی آبادیوں میں ظاہر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں