کرونا وائرس، سکھر میں مقامی منتقلی کا تیسرا کیس سامنے آگیا

سکھر (نامہ نگار، علی کھوسو) کچھ روز قبل کرونا وائرس کے مقامی طور پر منتقلی کے بعد فوت ہونے والی خاتون کے بیٹے کی بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد خاندان کے 9 افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان تمام افراد کے نمونے لیئے گئے تھے۔ ایک فرد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جس کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر سکھر شفیق مہیسر نے کہا ہے کہ سکھر شہر میں مقامی طور پر منتقلی کا یہ تیسرا کیس ہے۔ خاتون جاں بحق ہوگئی، ایک مریض آغا خان کراچی اور دوسرے کو قرنطینہ مرکز سکھر منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں