حکومتِ سندھ نے مستحقین کے لئے کتنی رقم جاری کی؟ تفصیلات جانئے

کراچی (ویب ڈیسک) گذشتہ کچھ عرصہ سے سندھ میں سوشل میڈیا پر یہ بحث پروان چڑھتے نظر آرہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی معاونت کے لئے آٹھ ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بھی خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سندھ میں ضلعی حکومتیں اتنا راشن نہیں تقسیم کر رہیں جتنی رقم ان کو دی گئی ہے۔
یونائیٹڈ ٹی وی کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سندھ میں مستحقین کی مدد کے لئے حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو راشن کی مد میں 1 ارب 8 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلی قسط میں 58 کروڑ جبکہ دوسری قسط میں 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں