کرونا وائرس، جانئے پاکستان کے حالیہ اعداد و شمار

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد سات ہزار چار سو 76 ہے۔ سندھ میں دو ہزار دو سو 17، پنجاب میں تین ہزار تین سو 91، بلوچستان میں 346، خیبرپختونخواہ میں ایک ہزار 77، وفاقی دارلحکومت میں 154، گلگت بلتستان میں 245 جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 46 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک میں وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 143 ہے تاہم اس مہلک مرض سے اب تک ایک ہزار سات سو 65 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں