کرونا وائرس، افغان صدارتی محل بھی محفوظ نہ رہ سکا

کراچی (ویب ڈیسک) افغان صدارتی محل کے عملے میں سے 20 ملازمین کی کرونا وائرس رپورٹ مثبت آ گئی۔ افغانستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق صدارتی محل میں کام کرنے والے ملازمین میں سے 20 افراد کو کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہےجس کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنی سرگرمیاں محدود کرتے ہوئے اپنے آپ کو احتیاطی طور پر قرنطینہ کر دیا ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ دن قبل ایک محکمہ سے سرکاری دستاویزات صدارتی محل بھجوائے گئے تھے۔ ہو سکتا ہے ان دستاویز کے ذریعے وائرس صدارتی محل تک پہنچا ہو اور ملازمین اس میں مبتلا ہو گئے ہوں تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں