ٹنڈو محمد خان ، انڈس کالج کا عملہ کرونا وائرس کی زد میں

کراچی (ویب ڈیسک) ٹنڈو محمد خان میں واقع انڈس کالج برائے طب و ہسپتال میں ڈاکٹر کی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئی۔ کالج و ہسپتال کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ڈاکٹر کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال و کالج کے سی ای او ڈاکٹر اقبال میمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر، جس کی عمر 60 برس ہے، کو ٹنڈو محمد خان میں قائم قرنطینہ سینٹر بھیجا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر کے علاوہ ایک سو ملازمین کو ہسپتال کے اندر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں ڈاکٹر، نرس، ملازمین و دیگر عملہ شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں