کرونا وائرس، پنجاب میں مزید 94 کیسز سامنے آگئے

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے 94 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ صوبے میں اب تک کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد تین ہزار پانچ سو چار ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس سے مزید 4 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن کے بعد کرونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41 بتائی جا رہی ہے۔
ظاہر ہونے والے کیسز لاہور، سیالکوٹ، جھنگ، ملتان، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، سرگودھا، بہاولپور، اور راولپنڈی اضلاع میں سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں