سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے صرف 144 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئےصرف 144 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں تفصیلی رپورٹ جمع کروادی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں سرکاری ہسپتالوں میں 383 وینٹی لیٹرز فعال ہیں جس میں سے کووڈ 19 کے تشویش ناک مریضوں کے لیے 12 آئی سی یومیں 144 وینٹی لیٹر مختص کیے گئے ہیں۔

اوجھا انسٹیٹیوٹ میں 10، انڈس ہسپتال کراچی میں 11، ایس آئی یو ٹی کراچی میں 10، سول ہسپتال کراچی میں 12، لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں 28، پی ایم یو ہسپتال شہیدبینظیرآباد میں 14، کے ایم سی/ سی ایچ خیرپور میں 10، جی ایم ایم ایم سی سکھر میں 6، چانڈکا میڈیکل ہسپتال لاڑکانہ میں 14، اے کیو ایس جے گمبٹ میں 20، ساسم سیہون میں 4، ڈی ایچ کیو کوٹری میں 5 وینٹی لیٹرز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں