کرونا وائرس، سکھر میں دوسری ہلاکت

سکھر (نامہ نگار، علی کھوسو) کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد سکھر میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں داخل ٹکر محلہ کا مکین 61 سالہ مریض فوت ہوگیا۔ اس کی ہلاکت کے بارے میں رابطہ کرنے پر سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر تسلیم خمیسانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریض کو کھانسی کی تکلیف میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس کا گمبٹ ہسپتال سے کرونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا تھا۔

دوسری جانب متوفی میڈیکل ٹیمیں آئسو لیشن وارڈ پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے میت کو گھر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق متوفی کی تدفین کی جائے گی جس میں صرف متوفی کے چند اہلخانہ شریک ہونگے۔ واضح رہے کہ سکھر میں کرونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ اس سے قبل سکھر کے علاقے جناح چوک کی مکین ستر سالہ خاتون کرونا کے باعث فوت ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں