دکاندار اور گاہک کا حساب کتاب اپ موبائل ایپ پر

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) دکاندار اور گاہک کے درمیان ادھار سے متعلق حساب رکھنے کے لئے موبائل ایپ بنائی گئی ہے۔ جامعہِ بحریہ میں زیرِ تعلیم سندھ کے نوجوانوں اویس سلیم، صدام چانڈیو،شہریار، منور، معیز، اعجاز آشر خان اور علی ہاشم نے ادھار ایپ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ایپ میں دیگر زبانوں کے ساتھ سندھی کو بھی شامل رکھا گیا ہے۔
نوجوان طلباء کا کہنا تھا کہ سندھی ہماری مادری زبان ہے، ایپ میں اپنی زبان شامل کرنے کا مقصد سندھ کے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے ادھار لینے والے کا مکمل بل اپنے پاس محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ ادھار کی واپسی کے لئے دیئے گئے وقت پر یہ ایپ گاہک کو ایک پیغام کے ذریعے آگاہی دے گی تاکہ وہ اپنا قرضہ واپس کرسکے۔ یہ ایپ مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں