دنیا کی بنسبت پاکستان میں حالات بہتر ہیں، معید یوسف

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم کے معاون برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح ایک اعشاریہ 9 فیصد ہے جبکہ باقی دنیا میں وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 6 اعشاریہ 9 فیصد ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس پاکستان کو اتنا متاثر نہیں کررہا جتنا باقی دنیا کو اس سے نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں وائرس سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 159 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 اموات کا اضافہ ہوا ہے۔ معید یوسف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی اموات میں سے 80 فیصد مریض کسی اور بیماری میں مبتلا تھے جبکہ 20 فیصد اموات کرونا وائرس کے باعث ہوئی ہیں۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس وقت تک ایک ہزار آٹھ سو67 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جن کی شرح 23 فیصد ہے اور ملک میں اس وقت کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 9 سو 66 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں