تاجروں اور سندھ حکومت کی کمیٹی نے کاروبار کھولنے کیلئے ایس او پی تیار کرلی.

کراچی(ویب ڈیسک)تاجروں اور حکومت ِسندھ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے صوبے میں کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایس او پی دیکھنے کے بعد کاروبار کھولنے کا حتمی فیصلہ کریں گے،جس کے اہم نکات یہ ہیں:
ـ٭ صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک کاروبار کھولا جائے گا۔
٭ کاروبار سے متعلق سندھ حکومت نے 13سیکٹر بنائے ہیں۔
٭ پیر اور منگل کے روز تعمیراتی شعبہ، آٹوموبائل سیکٹر کھولے جائیں گے۔
٭ بدھ اور جمعرات کے روز جیولرز، کپڑے کا کاروبار، تمام مارکیٹس اور شاپنگ مال کھلیں گے۔
٭ جمعہ اور ہفتہ کو الیکٹرانکس مارکیٹس، موبائل مارکیٹس، ہارڈویئر مشینری، کمپیوٹر مارکیٹس کھولی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں