بھارتی خفیہ ایجنسیRAW کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسر گرفتار


بھارت کی خفیہ ایجنسی RAW کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے افسرکو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی RAWکے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے، گرفتار پولیس افسر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے، پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی اور گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں