’’دیریلیش ارطغرل‘ ‘ یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا.

ترکی کا مشہور ترین تاریخی ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی یکم رمضان سے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک ہوم پر نشر کیا جائے گا۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر ‘ارطغرل غازی اردو میں ڈب کر کے ریلیز کیا جا رہا ہے۔
‘ارطغرل غازی پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اس خبر کا اعلان سینٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔

ان کے علاوہ پی ٹی وی کے اکاؤنٹ پر بھی اس ڈرامے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں لکھا گیا کہ اس ڈرامے میں 13ویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا پیش کی گئی ہے۔

’دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار

رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں