آصف زرداری نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمیں آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ۔ خبر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار پھر کہا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔ ایمنیسٹی اسکیم سے متعلق ان کاکہنا تھا کہ ماضی کی اور موجودہ ایمنیسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں، جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے،وہ انگاروں پر چل جائےگا۔ حکومت مخالف احتجاج پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ اب سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں